Home / خبریں / ارمان لونی کی شہادت کے خلاف پشتونخواہ کی اپیل پر کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ہڑتال اور مظاہرے

ارمان لونی کی شہادت کے خلاف پشتونخواہ کی اپیل پر کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ہڑتال اور مظاہرے

گزشتہ روز لورالائی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں پشتونخوا پارٹی کے کارکن اور پی ٹی ایم کورکمیٹی کے ممبر ارمان لونی جام شہادت نوش کر گئ۔الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پولیس کے ایک اعلی عہدایدار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکو شہید کر دیا دوسری طرف انکا موقف ہے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا بلکہ انکو ہارٹ اٹیک ہوا ہے بہرحال ابھی تک کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی،لورالائی میں پوسٹ مارٹم سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے میت کو کوئٹہ ریفر کیا گیا ۔کہا گیا تھا کہ ٢٤ گھنٹے میں سب سامنے آجائے گا مگر ابھی تک کوٸ بات حتمی طور پر نہیں بتائی جا رہی ہے۔دوسری طرف پی ٹی ایم والے کہتے ہیں تاخیر بتاتی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بدلی جارہی ہے۔ہم ہر صورت میں انصاف چاہتےہیں۔
پروفیسر ابراہیم لونی کی شہادت پر جب پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے شٹرڈاٶن کی کال دی تو دوسری پارٹیوں نے بھی انکو لبیک کہا اور کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مظاہرے ہوئے،سبی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما کو ساتھیوں سمیت گرفتار بھی کیا گیا ہے حالانکہ وہ پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی،نشنل پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شٹرڈاٶن کی کال دی تھی بلاشبہ ایک دفعہ پھر پیغام دیا گیا کہ ہم ایک ہیں۔ہر پارٹی نے دوسروں کو اس قدم پر سراہا اور ملکر دہشت گردی اور ماوارائے عدالت قتل اور مسنگ پرسن اشو کے خلاف جدوجہد کے عزم کا عندیہ دیا۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے