Home / خبریں / انٹر نیشنل / اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے : حسن نصراللہ

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے : حسن نصراللہ

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے لبنان کے داخلی بحران پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ "المیادین” ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صہیونی ریاست کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ کی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتا ہے ۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کیدوران اسرائیل نیشام میں حزب اللہ اور تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اپنے اہم کمانڈروں عماد مغنیہ ، سمیر قنطار اور کئی دوسرے اہم رہنماؤں کو کھو چکی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سے جب اسرئیل کی سرحد پر کھولی گئی سرنگوں اور ان کی اسرائیلی فوج کی طرف سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی ۔ ان میں بعض تیرہ سال پر انی تھیں

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے