Home / خبریں / آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے کبھی رابطہ نہیں کیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے کبھی رابطہ نہیں کیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے اس کی تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر شائع کی گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سراسر جھوٹی اور من گھڑت قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے