Home / خبریں / انٹر نیشنل / ایران کا روس جانے والا مال بردار بحری جہاز سمندرمیں ڈوب گیا

ایران کا روس جانے والا مال بردار بحری جہاز سمندرمیں ڈوب گیا

ایران کا ایک کارگو جہاز آذربائیجان کی لنکارن بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔
آذربائیجان کی سرکاری میرین اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایران کا ’شباہنگ‘ نامی کارگو جہازبندرگاہ لنکارن کے قریب سمندر برد ہوا ہے۔ آذر بائیجان کی بحریہ نے جہاز ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی 2 ہیلی کاپٹر اور ایک پٹرولنگ جہاز فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کردیے گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران جہاز پر موجود عملے کو بچالیا گیا۔

ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈپٹی ہیڈ جلیل اسلامی کا کہنا ہے کہ جہاز میں ہونے والی لیکج کے باعث کیسپیئن سمندر میں جہاز کے اندر پانی داخل ہوا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شباہنگ جہاز ایران کی بندرگاہ انزالی سے روس کی بندرگاہ مکھا چکالا کی جانب ٹائلیں لے کر جارہا تھا ۔عملے کی جانب سے آذربائیجان کے حکام سے مدد کی درخواست کی گئی تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے میں شریک 7 ایرانی اور 2 انڈین شہریوں کو بچالیا۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے