Home / خبریں / ایک سے زیادہ موبائل فون سم رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار : پی ٹی اے

ایک سے زیادہ موبائل فون سم رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار : پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے 2 موبائل فون سم رکھنے والے صارفین کو وارننگ دے دی۔
پی ٹی اے کی جانب سے ایک سے زیادہ سم / آئی ایم ای آئی سلاٹس رکھنے والے تمام موبائل فون صارفین پر واضع کیاہے جن کے موبائل کی ایک آئی ایم ای آئی سلاٹ تو رجسٹرہے لیکن دوسری سلاٹ رجسٹر نہیں ہے وہ 31 اگست 2019 سے پہلے رجسٹریشن کروا لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کراتے ہوئے صارف تمام پروگرامڈ آئی ایم ای آئی کا سکرین شاٹ ، ڈیوائس باکس جس پر تمام آئی ایم ای آئی واضح ہوں کا سکرین شاٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست کنندہ سے رابطے کی تفصیلات typeapproval@pta.gov.pk پر ای میل کردے پی ٹی اے کی جانب سے ایسی تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور صرف توثیق شدہ کیسز ہی رجسٹر کیے جائیں گے۔

واضح رہے 30 اگست 2019 کے بعد ایسی سم سلاٹس کی رجسٹر یشن نہیں کی جائے گی اپنے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی حیثیت جاننے کے لئے *#06# ڈائل کریں اور 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484پر ایس ایم ایس کریں۔موبائل ڈیوائس صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل کی تمام آئی ایم ای آیئز (Dual SIM)کی پی ٹی اے سے رجسٹر یشن کرائیں۔

admin

Author: admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر والوں کو خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے