Home / صحت / ڄڑی بوٹیاں اور صحت / ایک چٹکی زعفران، کینسر سے رکھے محفوظ

ایک چٹکی زعفران، کینسر سے رکھے محفوظ

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زعفران جڑی بوٹی جگر کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے۔

زعفران میں موجود بائیو مولیکیول اور کروسین جگر کی صحت کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کینسر کے مرض کو روکنے میں بے حد مدد فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق آئندہ برس سے کینسر کے لئے بنائی جانے والی ادویات میں اسے استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پرسکون نیند کے لئے

جو افراد مسلسل کئی برس سے انسومنیا کے مریض ہوں ان کے لئے زعفران ملا دودھ مفید ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ زعفران میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو ڈپریشن اور دباؤ کی کیفیت سے بچاتے ہیں۔ ایک اور اہم معدنی جزومیگنیز بھی اس جڑی بوٹی میں موجود ہے جونیند لانے کا محرک بنتا ہے ۔

دمہ اور الرجی کا علاج

زعفران ملا دودھ یا کھانوں میں زعفران کی تھوڑی سی مقدار شامل ہوتو الرجی، دمے اور سانس کے امراض میں یہ جڑی بوٹی بہترین علاج ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھی قدرتی افاقہ دیتا ہے۔ یہ ورم کش خصوصیات کا حامل بھی ہے ۔

غرضیکہ چٹکی بھر زعفران عام روزمرہ کے کھانوں کا جزوبنا لینے میں کوئی حرج نہیں ۔یہ جڑی بوٹی جتنی بیش قیمتی ہے اس سے کہیں بڑھ کر صحت وبقاء کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔

 

 

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے