Home / خبریں / بھارتی جارحیت : جنرل باجوہ نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کرلی

بھارتی جارحیت : جنرل باجوہ نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کرلی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کل کورکمانڈرز کانفرنس طلب کرلی ، جس میں بھارت کے غیرآئینی قدم، ایل او سی صورتحال اور بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پرغور کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی ہے ، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم، ایل او سی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

خیال رہے گذشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھو چکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی، پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن سبوتاژ ہو رہا ہے، بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی رہنماؤں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلانا ہوگی۔

admin

Author: admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر والوں کو خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے