Home / خبریں / انٹر نیشنل / بھارتی جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا

بھارتی جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا

بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران مل گیا ہے، طیارے میں سوار ونگ کمانڈر سمیت تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسام سے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو مل گیا۔ طیارے میں 13 اہلکار سوار تھے اور تمام ہی افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

انڈین ایئر فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائیٹ لیفٹیننٹ، 1 اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں، طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور لاشوں کی شناخت کرنا ناممکن ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے نے گزشتہ روز آسام کے شہر جرہٹ سے پرواز بھری تھی اور اس کی منزل ہمالیہ میں بھارت چین سرحد کا قریبی علاقہ تھا تاہم طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے