Home / صحت / بھگو کر بادام کھانے کے حیرت انگیز فائدے

بھگو کر بادام کھانے کے حیرت انگیز فائدے

اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے چندبادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام متعدد اجزا ءکے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزا ءجسم کو فراہم کرتے ہیں۔مگر آپ نے کافی موقعوں پر یہ دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، تو کیا یہ طریقہ کار اس میوے کو زیادہ صحت مند بنادیتا ہے؟تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنادیتا ہے۔ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس سے کوٹنگ کی شکل جمع ہوجانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہے جبکہ گلیوٹین ڈی کمپوز ہوکر phytic ایسڈ کا اخراج ہوجاتا ہے جو اس گری کے فوائد کو مزید بڑھاتا ہے۔
یاداشت مضبوط بنائے
حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 6سے 8باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر بنائے
باداموں کو بھگو کر کھانا غذا کے ہضم ہونے کے عمل کو زیادہ ہموار اور تیز کردیتا ہے، جب پانی میں بادام کو بھگویا جاتا ہے اس میں ایک مخصوص انزائے کی تہہ بن جاتی ہے جو اسے آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دینے کے ساتھ مکمل غذائیت جسم کو فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ ایسے باداموں سے شحم چربی گھلانے والے انزائمے کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں جو نظام ہاضمے میں بھی مدد دیتا ہے۔
دماغی افعال میں بہتری لائے
سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ 4 سے 6 بادام بھگو کر کھانا دماغی ٹونک کا کام کرتا ہے اور دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیےفائدہ مند
باداموں کو بھگو کر کھانا ذیابیطس کو کنٹرول مین رکھنے میں مدد دینے والا قدرتی ٹوٹکا ہے، اس سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے جس سے اس مرض سے بچنا بھی ممکن ہوتا ہے۔
جسمانی وزن کم کرے
اگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو بادام کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنانے پر غور کریں، بادام کو بھگو کر کھانا جسمانی وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹ بے وقت بھوک کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔
کولیسٹرول لیول کنٹرول کرے
پانی میں بادام کو بھگونے سے بلڈکولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس گری میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز دوران خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے، اس کے علاوہ بادام میں موجود وٹامن ای بھی کولیسٹرول لیول کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتا ہے۔
دل کی لئے فائدے مند
کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھنے سے دل کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے، اس میں موجود پروٹین، پوٹاشیم اور میگنیشم خون کی شریانوں کے نظام کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہیں، اس کے علاوہ بھی وٹامن ای ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ وٹامن ہے جو امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشرکو کنٹرول کرے
بادام میں سوڈیم کی مقدار بہت کم جبکہ پوٹاشیم کافی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ میگنیشم اور فولک ایسڈ بھی اس خطرے کو کم کرنے والے اجزا ہیں۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

میٹھے مشروبات کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں : تحقیق

میٹھے مشروبات جیسے جوس، سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی میں چینی کی موجودگی کینسر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے