Home / خبریں / جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

جوہانسبرگ میں ہونے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 273 پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمد عباس تھے جو نور نز پر آؤٹ ہوئے ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اسد شفیق 65 اور شاداب خان 47 رنز نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کی جان سے دوسری اننگز میں اولیوئر اور ربادا نے تین تین ، جبکہ سٹین نے دو اورفلینڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کو مین آف دی میچ جبکہ اولیوئر کو مین آف دا سیریز کا میچ ایوارڈ دیا گیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن پیر کو پاکستان نے 153 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا ۔ بابرِ اعظم سکور میں نو رنز کے اضافے کے بعد اولیوئیر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے ۔

ان کی جگہ آنے والے کپتان سرفراز احمد پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے تو پاکستانی ٹیم شدید دباؤ میں آگئی پاکستان کی چھٹی وکٹ 179 کے سکور پر اس وقت گری جب فیلنڈر نے نصف سنچری بنانے والے اسد شفیق کو سلپ میں کیچ کروا دیا۔

پاکستانی کی ساتویں وکٹ 204 کے سکور پر اس وقت گری جب ربادا نے فہیم اشرف کو مکارم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروادیا۔ انھوں نے 15 رنز بنائے ۔ آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی کو بھی ربادا کی گیند پر مکارم ہی نے کیچ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی حسن علی تھے جن کا ربادا نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا۔

پاکستانی اوپنر نے دوسری اننگز میں اپنی ٹیم کو بغیر کسی نقصان 67 رنز کا سٹینڈ دیا تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑی اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اور اس نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 کار نز کا ہدف دیا تھا۔ یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں کلین سوئیپ کرنے پر ہیں ۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹو ں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹر نیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے