Home / خبریں / حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

admin

Author: admin

Check Also

واٹس ایپ صارفین ہو جائیں ہوشیار

واٹس ایپ مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے اور شاید ہی کوئی موبائل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے