Home / صحت / پھلوں کے فوائد / خوبانی سے سر کی خشکی کا علاج

خوبانی سے سر کی خشکی کا علاج

خوبانی کے مغز کا تیل روغنِ بادام جیسی خصوصیات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری وضعف کو دور کرنے سرکی خشکی کے خاتمے اور خواب آوری میں بہترین معاون کردار ادا کرتا ہے۔
دُبلے پتلے افراد اپنا وزن بڑھانے کے لیے ناشتے میں خشک خوبانی کھانے کا اہتمام کریں تو جسم فربہ ہونے لگتا ہے اور عمر طویل ہوتی ہے قدرت کی بے مثال اور مفید نعمتوں میں خوبانی بھی شامل ہے ‘یہ ایک چھوٹا سا مگر لذت کے اعتبار سے بے حد خوش ذائقہ پھل ہے ۔

بر صغیر پاک وہند میں خشک میوہ جات اور پھل نمایاں اہمیت وخاصیت کے حامل ہیں۔ ان قدرتی نعمتوں کو بجا طور پر اس خطے کے خزانے سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہو گا‘انہی کے باعث مشرقی کھانوں اور میٹھے کی ذائقے دار ڈشز نے وہ شہرت پائی تھی،جس کی اشتہا نے مغربی اقوام کو یہاں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

خوبانی کا کم مقدار میں استعمال بھی متوازن صحت کے حصول کے لیے کافی ہے۔ خوبانی کی حد سے زیادہ مقدار نہیں کھانی چاہئے۔اسے کھا کر اس کے ساتھ اس کے مغز کو کھانا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کی گری اس کے نقصانات کا ازالہ کرتی ہے بلکہ خوبانی کا مغزنہ صرف مفید ہے بلکہ بہتر غذا بھی ہے یہ خوبانی سے زیادہ مفید ہے۔

بعض ایسی اشیاء بھی ہیں جن کے ہمراہ اسے کھانے میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے

بالوں میں خشکی یا سکری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بے تحاشا دماغی کام کیا جائے‘بے خوابی بڑھ جائے یا نیند کے اوقات میں توازن نہ رکھا جا سکے۔

ایسی صورت میں خوبانی کے مغز کا تیل اس مقصد کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

رات کو سونے سے قبل اچھی طرح سر دھو کر خشک کرلیں اور اس تیل کی اچھی طرح سے بالوں کی جڑوں میں مالش کرلیں۔ خوب اچھی نیند آئے گی صبح سر دھولیں۔

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے