Home / صحت / داڑھی کے سات حیرت انگیز فائدے

داڑھی کے سات حیرت انگیز فائدے

داڑھی کے سات حیرت انگیز فائدے

 

داڑھی مرد کی سب سے بڑی پہچان ہے ۔ داڑھی رکھنا سنت رسولﷺ ہے ۔ داڑھی رکھنا اسلام سمیت کئی مذاہب میں لازمی سمجھا جاتا ہے ۔ داڑھی نہ صرف انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ ماہرین نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ داڑھی انسان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

 جلد کی کینسر سے بچاؤ

جدید ریسرچ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ داڑھی سورج سے آنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں جو جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں محفوظ رکھتی ہے۔ داڑھی کے بال جتنے زیادہ گھنے ہوں گے ، جلد کی کینسر کا امکان اتنا کم ہوگا۔

دمہ اور الرجی میں کمی کا باعث

اگر آپ پولن یا گرد یعنی ڈسٹ الرجی کا شکار ہیں یا آپ کو دمے کی بیماری ہے تو داڑھی کے بال آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ چہرے کے بال آپ کے لیے ہوا کو فلٹر کرنے کا کام کرتے ہیں ۔

ہمیشہ جوان رہیے

داڑھی آپ کے چہرے پر عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ سورج کی شعاعیں کم پڑنے کی وجہ سے آپ کے چہرے کی جلد ہمیشہ صاف ستھری اور ملائم رہتی ہے جس سے آپ کے چہرے پر عمر کے اثرات کم ہوجاتے ہیں اور آپ جوان دکھائی دیتے ہیں۔

بیماریوں سے بچاؤ

چاہے سردیوں ہوں یا گرمیوں چہرے کے بال آپ کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔

 

 

جِلدی انفیکشن سے بچاؤ

داڑھی چہرے پر ہونے والے بہت سے بیکٹیرل انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ شیو کرنے سے چہرے کی جلد کھردری اور سخت ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ شیو کرنے سے چہرے پر دانے ، پھنسیاں نکل آتی ہیں ، جو چہرے کو بدنما بنا دیتی ہیں۔ داڑھی چہرے کی جلد کو ملائم رکھتی ہے اور آپ پرکشش لگتے ہیں۔

 داغ دھبوں سے پاک چہرہ

جب آپ شیو کرتے ہیں تو ریزر کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد خراب ہوجاتی ہے ۔ بلیڈ کے کٹ لگنے سے چہرے پر داغ پڑ جاتے ہیں۔ داڑھی رکھنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے اور تمام داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔

 قدرتی تازگی

داڑھی رکھنے سے آپ کی جلد تروتازہ رہتی ہے ۔ چہرے کے بال چہرے کی خشکی کو ختم کرتے ہیں اور اسے قدرتی تازگی بخشتے ہیں۔ داڑھی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتی ہے اور چہرے پر تازگی لاتی ہے۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے