Home / خبریں / دنیا بھر میں آٹزم کے شکار افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے: وزیراعظم

دنیا بھر میں آٹزم کے شکار افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آٹزم کے شکار افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے، پالیسی میں متاثرہ افراد کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیے جائیں گے اور بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر آٹزم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر آج دنیا بھرمیں نہ صرف آٹزم کو تسلیم کیاگیا بلکہ اس کا شکار افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا جارہا ہے، میں یقین دلاتا ہوں پالیسی میں آٹزم کا شکارافراد کی بہبود کو یقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ افراد کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دیے جائیں گے۔

خیال رہے آج دنیا بھر میں اعصابی بیماری آٹزم سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے، آٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ تاحال اس مرض کا علاج یا اس کے اسباب دریافت نہیں کیے جاسکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ افراد جو 50 سال کی عمر مں باپ بنے ان کی آنے والی نسلوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ گیا، ایسے افراد کی اولاد نارمل ہوتی ہے تاہم اولاد کی اولاد آٹزم کا شکار ہوسکتی ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے