Home / صحت / ڄڑی بوٹیاں اور صحت / زیتون کے تیل کے حیرت انگیز فائدے

زیتون کے تیل کے حیرت انگیز فائدے

زیتون کے تیل کے حیرت انگیز فائدے

 

زیتون ایک با برکت درخت ہے جس کا ذکر خالقِ کائنات نے اپنے کلام میں کیا ہے وہاں جدید سائنس بھی اس کی مداح نظر آتی ہے۔ روغن ِ زیتون کو صدیوں سے کھانے کے استعمال میں لایا جاتا رہا ہے زیتون کا درخت چالیس سال کی عمر میں پھلتا ہے اور ہزار برس تک رہتا ہے ۔ اس کے پھل بیصوی بیر کی طرح ہوتے ہیں۔ روغن زیتون کے بے شمار فائدے ہیں ۔

 زیتون کے تیل کا ذکر احادیث میں بھی آیا ہے اور اسے ستر بیماریوں کے لیے شافی قرار دیا گیا ہے۔

 روغن ِ زیتون پیٹ کے امراض کے لیے سب سے زیادہ مفید ہے ۔یہ بدن کو گرم رکھتا ہے پتھری کو توڑ نکالتا ہے اور قبض کشا بھی ہے۔

زیتون کا تیل معدے کے افعال کو درست کرتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے ۔ پِتے کی پتھری بھی روغنِ زیتون کے استعمال سے ٹوٹ جاتی ہے۔

جو لوگ باقاعدگی سے زیتون کا استعمال کرتے ہیں وہ کبھی آنتوں کے سرطان میں مبتلا نہیں ہوتے ۔

 زیتون کے تیل کی مالش کرنا اعصابی کمزوری اور جسم کی اکڑاہٹ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ زیتون کا تیل جسم کی نشو ونما ، افزائشِ حسن اور جلدی امراض کے لیے بہت مفید ہے ۔

 جلد کی سوزش میں متاثرہ جگہ پر تیل کی مالش کرنے سے سوزش ختم ہوجاتی ہے ۔

 زیتون کا تیل آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کو تقویت ملتی ہے اور نظر کی کمزور کم ہوتی ہے ۔

 ایگزیما(خارش) کی صورت میں زیتون کے تیل کی مالش بہت مفید ہوتی ہے ۔

 بالوں میں خشکی ، سکری ، بال جھڑنے اور جلدی سفید ہونے کے لیے زیتون کا تیل بہت مفید ہے ۔ سر مین زیتون کے تیل کی مالش سے ان بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

 ہونٹوں پر چھالے پڑنے کی صورت میں روغن زیتون لگانا فائدہ مند ہوتا ہے ۔

 زیتون کا تیل چہرے پر جھریاں اور چھائیاں ختم کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔

 سر میں زیتون کا تیل لگانے سے حافظہ کبھی کمزور نہیں ہوتا۔

 دانتوں میں درد کی صورت میں زیتون کے تیل کی کلیاں کرنا بہت مفید ہوتا ہے۔ اس سے دانت مضبوظ ہوتے ہیں اور درد دور ہوتا ہے۔

 

 سانس کی بیماریوں کی صورت میں بھی زیتون کا تیل بہت مفید ہے ۔

 زیتون کا تیل سونے سے پہلے دودھ میں پینے سے قبض دور ہوتی ہے۔

 کیل مہاسے کے علاج کے لیے متاثرہ حصے پر روغن زیتون لگائیں تو کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے۔

 اگر گلے میں درد ہوتو زیتون کے تیل کی مالش کریں درد فوراً دور ہوجائے گا۔

 کمر درد کی صورت میں زیتون کے تیل کی مالش کی جائے تو درد فوراً دور ہوجاتا ہے ۔

 زیتون کا تیل اگر مستقل استعمال کیا جائے تو یہ ہائی بلٖڈ پریشیر کے مریضوں کے لی بہت مفید ہے ۔ اس میں موجود اولک ایسڈ فوراً جلد میں جذب ہو جاتا ہے اس لیے بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور اس سے دل بھی جوان رہتا ہے ۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے