Home / سماج / شادی کے بعد اچھا تعلق طویل زندگی کے لیے ضروری

شادی کے بعد اچھا تعلق طویل زندگی کے لیے ضروری

اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں اور لمبی زندگی کا مزہ لیں۔یہ وہ بات ہے جو نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تلبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد اپنی شادی سے خوش ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ شریک حیات کے ساتھ خوش باش زندگی لوگوں کے اندر متحرک طرز زندگی کا عزم جگاتی ہے، اس کے مقابلے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ڈپریشن کا شکار بناکر صحت کے لیے نقصان دہ عادات کو اپنانے پر مجبور کردیتی ہے۔

تحقیق کے دوران ڈیٹا کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ازدواجی زندگی سے اطمینان اور لمبی زندگی کے درمیان تعلق موجود ہے، چاہے جوڑے کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو۔ اس تحقیق کے دوران 4 ہزار سے زائد جوڑوں کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں 50 سال سے زائد تھی اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی سے کس حد تک مطمئن ہیں۔

ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ شریک حیات سے کس حد تک خوش ہیں اور پھر ان جوڑوں کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا جس کے دوران 16 فیصد افراد دنیا سے چل بسے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زندگی پر اطمینان اور شریک حیات سے خراب تعلق کے نتیجے میں اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جو لوگ شادی کے بعد اچھا تعلق قائم کرتے ہیں، وہ زندگی میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ناخوش افراد صحت کے لیے نقصان دہ عادات کو اپنالیتے ہیں جس سے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہوئے۔

 

 

 

admin

Author: admin

Check Also

اسلام میں نکاح کا معیار

شریعت اسلامی میں نکاح اس قدر آسان ہے کہ دو گواہوں کی موجودگی میں ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے