Home / خبریں / محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، اورشدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 18 جولائی کے درمیان مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے ملاپ سے ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں اور شہری علاقوں سمیت پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مری، گلیات سمیت، کاغان، ناران، میرپور، بھمبر، مظفر آباد، راولاکوٹ، باغ، سوات، کالام، دیر، کوہاٹ، پشاور، بنّوں، مردان، کوہلو، ژوب، سبّی، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد اور نور پور تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

کراچی میں فائرنگ سے معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف ٹی وی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے