Home / سائنس / مراقبہ کیا ہے ؟

مراقبہ کیا ہے ؟

یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں دماغ کو کسی ایک سوچ یا چیز پر دھیان رکھنا ہوتا ہے۔ اس میں گہرے اور لمبے سانس بھی   لیے جاتے ہیں۔ جس سے آہستہ آہستہ دماغ خیالات سے پاک اور پر سکون ہوجا تاہے۔

اس عمل کے لیے آپ کو پر سکون اور خاموش جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سارے عمل میں آپ کمر سیدھی کرکے پرسکون طریقے سے بیٹھتے ہیں جس سے سانس کی نالی اور پھیپھڑے کھلتے ہیں اور خون پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ دماغ پرسکون ہوجاتا ہے اور دماغ کی فوکس کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
اس کے ساتھ آپ کا دماغ بہت سی الجھنوں سے پاک ہوجاتا ہے اور آپ اپنے دماغ اور جذبات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے لگتے ہیں۔
مراقبہ کرنے سے آپ روحانیت کے اعلیٰ مقامات کو بھی چھو سکتے ہیں ۔ مادیت پرستی اور روز مرہ کی بے سکون زندگی نے انسان کو روحانی طور پر بہت کھوکھلا کر دیا ہے جس سے انسان کی روحانی صلاحیتیں کمزور پڑ گئی ہیں۔
آج کے زمانہ میں مراقبہ کی بہت اہمیت ہے ۔ شروع میں آپ کو کسی ماہر استاد کی ضرورت ہوتی لیکن رفتہ رفتہ آپ خود اس فن میں مہارت حاصل کرنے لگتے ہیں۔

admin

Author: admin

Check Also

خواتین اور مردوں کی انگلیوں مختلف کیوں ؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ عام طور پر مردوں کی شہادت کی انگلی تیسری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے