Home / خبریں / وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر والوں کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر والوں کو خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر حملے اور کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ‘ بھارتی حملے 1989 کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات ختم ہوں، انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے استعمال کی اجازت ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور منصفانہ حل ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے