Home / خبریں / وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ان ا للہ وانا الیہ راجعون!

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے