Home / خبریں / انٹر نیشنل / وینزویلا میں امریکی فوجیں بھیجنے پر غور کر رہے ہیں ۔ ٹرمپ

وینزویلا میں امریکی فوجیں بھیجنے پر غور کر رہے ہیں ۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں جاری بحران سے نمٹنے کےلیے فوجی کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔امریکہ اور متعدد مغربی ممالک وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مڈورو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تاہم وینزویلا کے اتحادی ملک روس نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائجبر آمد ہو سکتے ہیں۔امریکہ ،کینیڈا ،اور متعدد لاطینی امریکہ کے ملکوں نے گزشتہ سال وینزویلا میں ہونےوالے صدارتی انتخابات میں نکولس مڈورو کی کامیابی کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا یہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔
صدر ٹرمپ نے حال ہی میں حزب اختلافات کے لیڈر اور وینزویلا کی پارلیمان کےسربراہ ہوئینگوائیڈوکی حمایت کا اعلان کیا تھا جنہوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے خود کو عبوری صدر ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے نیوز چینل سی بی ایس کو اتوار کے روز انٹرویو دیتے ہوئے کہا وینزویلا میں فوجی کاروائیاںکرنے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مڈورو نے کئی ماہ قبل ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔تاہم انہوں نے ملاقات کا امکان مسترد کر دیا تھا کیونکہ وینزویلا میں جاری بحران کے حوالے سے انکی پالیسی اور امریکہ کے موقف میں وسیع اختلافات موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے تیل سےمالامال اس ملک کے سرکاری آئل کمپنی PDVSA پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جو ملک کےلیے آمدنی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔وینزویلا ان دنوں ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا شکار ہے۔مڈورو کے دور میں وینزویلا معاشی بحران سے دوچار رہا ہے اور ہزاروں شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں تاہم مڈورو کو روس،چین اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی فوج بھی ان کا مکمل ساتھ دے رہی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا کہ امریکہ اور دیگر ملکوں ملکوں کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے وینزویلا کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ بحران سے باہر نکل سکے۔
ادھر فرانس اور آسٹریا نے بھی کہا کہ اگر مڈورو یورپین یونین کی طرف سے آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کے سلسلے میں یورپین یونین کے مطالبے کا مثبت جواب اتوار کی رات تک نہیں دیتے تو حزب اختلاف کے لیڈر ہوئین گوائیڈو کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے