Home / صحت / بیماریاں / ٹانسلز کے گھریلو علاج

ٹانسلز کے گھریلو علاج

ٹانسلز بچوں میں ہونے والی عام بیماری ہے جبکہ اکثر بڑے بھی اس سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ اکثر وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ٹرانسلز بڑھ جاتے ہیں۔ ٹانسلز کی عام علامات میں گلے کی خراش بخار سوجن ہو جانا ہے ناک بہنا نکلنے میں تکلیف ہونا سانس میں بدبو کھانسی اور چھینکوں کے ذریعےایک سے دوسرے کو لگتی ہے اس لئے اس کا فوری علاج ضروری ہوتا ہے ۔یوں تو ٹانسلز کے لئے اینٹی بایونکس کا استعمال کرایا جاتاہے۔ لیکن علامات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی گھریلو علاج کے ذریعے انفیکشن سے بچا سکتا ہے ۔
1۔شہد
ٹانسلز سمیت گلے کے کسی بھی مرض کے لئے شہد کا استعمال بے حد مفید ہے۔ شہد کو گرم پانی میں ڈال اور کسی اور چیز کے بنا ایسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شہد گلے کی سوجن اور تکلیف کو کم کرتا ہے ۔
2۔لیموں
لیموں میں موجود اینٹی بیکٹریل اینٹی وائرل خصوصیات انفیکشن سے بچاتی ہے اس میں موجود وٹامن سی جسم کو انفیکشن سے بچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ایک چٹکی نمک اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں دن میں دو مرتبہ اس پانی کو آہستہ آہستہ پیئیں۔
3۔تلسی کے پتے
تلسی کے پتوں میں اینٹی وائرل خصوصیات ہیں یہ گلے کی خراش کو کم کرنے کے ساتھ سو جن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں ۔
ڈیڑھ کپ پانی میں 10۔12 تلسی کے پتے ڈال کر جوش دے لیں ۔
دس منٹ تک پکا کر چھان لیں۔۔ اس میں لیموں کا رس شامل کریں ۔چاہیں تو ایک چائے کا چمچ شہد بھی شامل کرلیں ۔۔دو تین دن تک دن میں 3 مرتبہ پیئیں۔
4۔ہلدی
ہلدی میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات ٹانسلزکے انفیکشن کو ختم کرتی ہیں اور خراش میں آرام دیتی ہیں ۔
ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ ہلدی پاؤڈر شامل کریں چائیں تو نمک بھی ملا لیں اور اس پانی سے دن میں کئی مرتبہ غرارے کریں خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے ۔اس کے علاوہ ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ گرم دودھ کے گلاس میں ملائیں۔دو تین دن تک رات کو سونے سے پہلے پیئیں۔ ۔
5۔دارچینی
دارچینی کو بھی ڈانسلز کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دارچینی ٹانسلزمیں بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتی ہے اور سوجن درد اور سوزش کو کم کرتی ہے ۔
ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر ایک گلاس گرم پانی میں شامل کریں۔۔ اس میں 2 چائے کے چمچ شہد ڈالیں ۔۔چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر گرم ہی پیئیں۔ایک ہفتے تک دن میں دو مرتبہ پیئیں۔
6۔پودنیہ
پوینہ ٹانسلز میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرتا ہے۔ پودنیے میں موجود مینتھول خراش کو ختم کرکے آرام پہنچتا ہے ۔
ایک گلاس پانی میں مٹھی بھر پودنیے کی پتیاں ڈال کر ابالیں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے چھان کر ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں۔ اور گرم پیئیں کچھ دنوں تک دن میں دو سے تین مرتبہ پیئیں۔ اس کے علاوہ آپ پودنیے کے ذائقے والے ماؤتھ واش سے بھی غرارے کر سکتے ہیں ۔
7۔میتھی دانہ
میتھی میں اینٹی بیکٹریل یار صلاحیتیں موجود ہیں جو ٹانسلزکے بیکٹیریا کو ختم کرکے فوری آرام پہنچاتی ہے۔
دو کھانے کے چمچ میتھی دانہ دو سے تین کپ پانی میں ڈال کر تیس منٹ تک پکائیں۔چھان کر ٹھنڈا کرلیں اسے پانی سے تیس سیکنڈ تک غرارے کرکے کلی کردیں۔ جب تک ٹانسلز ختم نہ ہو دن میں دو مرتبہ کریں ۔
8۔اجوائن
اجوائن بھی ٹانسلز کی علامت کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے ساتھ وٹامنز اور منزلز بھی موجود ہیں جو ٹانسلز کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔
ایک برتن میں چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن ڈال کر اتنا بھونیں کہ یہ براؤن ہو جائے۔
ایک چٹکی ہلدی ڈال کر چند سیکنڈ ملائیں پھر اس میں ایک کپ گرم دودھ شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور دن میں دو مرتبہ روزانہ کھائیں ۔
9۔انجیر
ٹانسلز کے علاج میں انجیر بھی بہت مفید ہے ٹانسلز کی وجہ سے ہونے والے درد اور سوزش کو کم کرتی ہے ۔
تین عداد خشک انجیر پانی میں ابال کر نرم کر لیں انہیں میش کر کے ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور دن میں دو مرتبہ روزانہ کھائیں ۔
ٹانسلز ہونے کی صورت میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اگر انفیکشن ہو تو زیادہ آرام کریں اور جتنا ممکن ہو آہستہ بات کریں اور پانی اور دوسروں کو لیکوئڈ کا زیادہ استعمال کریں ۔

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے