Home / صحت / کافی کی صحت پر مثبت اثرات

کافی کی صحت پر مثبت اثرات

کافی پینے والے سردیوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ روزانہ ایک سے دو کپ کافی پی کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دن بھر کی تھکن دور کرنے کے لیے بھی کافی پی جاتی ہے۔ کیونکہ ایک کپ کافی پینے سے ایسا محسوس ہوتا ہے ۔جیسے جسم میں توانائی بھر گئی ہو۔ کافی پینے کے بعد جسم چاک و چوبند لگنے لگتا ہے ۔ طلباء میں تو چائے اور کافی کا استعمال بہت ہی مقبول ہے ۔بالخصوص امتحانات کے دنوں میں وہ خود کو تازہ دم رکھنے اور رات میں جاگ کر امتحانات کی تیاری کرنے کے لئے کافی یا چائے ضرور پیتے ہیں۔ یہ تو کافی کے وہ فوائد ہیں جو ہر خاص و عام کو معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن سائنس کیا کہتی آئی ہیں اس بارے میں جانتے ہیں۔

کافی پر ہوئی کافی تحقیق
اسپین کے ماہرین نے ایک تحقیقی ذریعہ بتایا ہے کہ کافی بیماریوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ لمبی عمر کا بھی باعث ہوتی ہیں۔ یورپین سوسائٹی آف آرکارڈیالوجی کی جانب سے تمام یورپی ممالک میں 37 سال آٹھ مہینے اوسط عمر رکھنے والے تقریبا 20 ہزار افراد کا سروے کیا گیا۔ سترہ دن تک ان لوگوں کو روزانہ اوسطا چار کپ کافی پلائی گئی ان میں کسی بھی وجہ سے ناگہانی موت کے امکانات ایسے افراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے، جو کافی نہیں پیتے تھے ۔ماہرین نے جب کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تیری تعلق کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ روزانہ 2 کپ کافی کا استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات22 فیصد تک کم ہو رہے تھے 45 سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کے لئے 2 کپ اضافی کافی ستعمال کرنے کا یہی فائدہ 30فیصد تک سامنے آیا ۔

دانتوں کی خرابی میں کمی
کیٹرز ان اپلائٹ مائیکرو ہائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ دیگر فوائد کے علاوہ بلیک کافی دانتوں کے لیے بھی خاصی مفید ہے۔برازیل میں ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ وہ بلیک کافی جو بغیر چینی اور دودھ کے ہوں کے مناسب استعمال سے دانت خراب اور کمزور ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں 30 فیصد کافی کین فورا canephora نامی بیجوں سے بنائی جاتی ہے ۔ریوڈی جنیروکی فیڈرل یونیورسٹی میں ان بچوں پر کیے گئے تجربات سے سائنس دانوں نے معلوم کیا ہے کہ بلیک کافی دانتوں پر بیکٹیریا کے تحت جمنے نہیں دیتی جس کی وجہ سے ان کو کیڑا نہیں لگتا تحقیق کے سربراہ آندرے آنٹو نیونے بتایا کہ دانتوں کا کیڑا دانت خراب کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ اور انسانی دانتوں پر لگ گئی بیکٹیریا کی یہ تہہ کافی میں پائے جانے والے مرکبات کی وجہ سے تحلیل ہو جاتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیکٹیریا کی تہہ کو کافی میں پایا جانے والا مادہ پولی فینول ختم کردیتا ہے ۔

الزائمر اور پارکنسنز سے حفاظت
جو لوگ کافی کا کم استعمال کرتے ہیں ان کے اندر کافی پینے والوں کے مقابلے میں پارکنسنز کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ سویڈن کی تحقیق کے مطابق اگر پارکنسنز بیماری موروثی بھی ہو تو کافی پینے سے خاصاافاقہ ہو سکتا ہے۔

دل کے امراض میں کمی
ایک تحقیق میں شامل وہ شرکا جو دن میں 3 سے 5 کافی پیتے تھے۔ ان میں سے ابتدائی امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم دیکھا گیا ۔برازیل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دل میں کم سے کم تین کپ کافی پیتےہیں ان کے دل کی شریانوں میں کیلشیم سالٹ کی جمع ہو جانے کا خدشہ کم ہوتا ہے ۔

ذیابطیس کے خطرے میں کمی
آرکائیو آف انٹرنل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن میں 6 یا اس اس سے زائد کپ کافی پیتے ہیں ان میں ذیابطیس ہونے کا خطرہ22 فیصد کم ہوتا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک ہو کے حالیہ جائزے کے مطابق جو لوگ روزانہ دن میں ایک بار کافی پیتے ہیں ان کی ذیابطیس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات نو فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

اعصا بی خلیات کی نشوونم
ذہن کے خلیات کی نشوونما کے لیے بھی کافی بہت کام آتی ہے۔ یہ خلیے ایسی توانائی پیدا کرتے ہیں، جس سے ذہن صحت مند اور توانا رہتا ہے۔ کافی سے یادواشت بہتر ہونے اورردعمل میں تیزی آنے جیسی فوائد شامل ہیں۔ اگر آپ امتحان دینے جا رہے ہیں تو اس سے قبل کبھی کافی کا ایک کپ پی کر دیکھئے، یقین جانے اس سے آپ کا دماغ بہتر کام کرے گا ۔

نیند کا اثر دور کرے
یہ انسانی جبلت ہے کہ کوئی پریشانی ہو یا مشکل سب سے پہلے نیند بھی متاثر ہوتی ہے اگر کہیں دن تک نیند ٹھیک سے نہ آئے تو طبیعت بھاری اور بہتر محسوس ہونے لگتی ہے اگر آپ نیند نہ آنے کے باعث ہونے والی سستی دور کرنا چاہتے ہیں تو کافی پیجئے ہشاش بشاش ہو جائیں گے۔

ڈپریشن میں کمی
بہت سے لوگ ڈپریشن کی وجہ سے اپنی زندگی سے بے زار نظر آتے ہیں آرکائیو آف جنرل میڈیسن نے اس سلسلے میں 86 ہزار خواتین نرسوں کو 10 سال تک کافی پلاکر تحقیق کی تو ان میں خودکشی کے بارے میں سوچنے کے تناسب میں کمی پائی گئی ۔ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ چار کپ یا اس سے زیادہ کافی پیتے ہیں ان کے اندرڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خدشہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا۔ ہے

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے