Home / خبریں / کراچی میں فائرنگ سے معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق ہوگئے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں روڈ پر کھڑے ٹی وی اینکر مرید عباس کو کار سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعے میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا لگ رہا ہے تاہم دیگر پہلوؤں سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکہ کی تصدیق کردی

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکا پہنچیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے