Home / صحت / بیماریاں / کس ملک میں پھیل رہا ہے ایڈز سب سے زیادہ؟اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

کس ملک میں پھیل رہا ہے ایڈز سب سے زیادہ؟اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی سال 2019کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا 2030 تک ایڈز جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہی ہے لیکن پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 فی صد کے ساتھ ایڈز کے بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

سال 2010 میں پاکستان میں ایک ہزار مریضوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی شرح 0.08 فیصد تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 0.11 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار ہے۔

یہ تعداد 2015 میں ایک لاکھ 20 ہزار جبکہ 2010 میں 67 ہزار تھی۔رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی شکار افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد، ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراو¿ں میں یہ شرح 5.5 فیصد جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں اسکی شرح 3.8 فیصد ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

نیند کی کمی بن سکتی ہے موت کی وجہ

نیند کی کمی آپ کو بے شمار خطرات میں مبتلا کرسکتی ہے، لیکن کیا آپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے