Home / خبریں / انٹر نیشنل / کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کیا پیغام دیا عمران خان کو ؟

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کیا پیغام دیا عمران خان کو ؟

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ ٹرمپ کی پیشکش پر پوری وادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہیں ، سارے کشمیر ی ان کے شکرگزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے وجود میں آنے کاراز اللہ کی طاقت تھی اور کشمیر کی جدوجہدکا راز بھی یہی ہے کہ ایک نہتی قوم اتنی بڑی فوجی طاقت سے نبرد آزما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پیشکش پر پوری وادی میں خودی کی لہر دوڑ گئی تھی ، کشمیریوں کا ساتھ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

admin

Author: admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر والوں کو خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے