Home / صحت / گرمیوں میں صحت مند رہنے کا راز

گرمیوں میں صحت مند رہنے کا راز

موسم گرما کا آغاز ہو گیا ہے اور ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال بھی ریکارڈ توڑ گرمی کا امکان ہے۔

موسم سرما کے مقابلے میں موسم گرما زیادہ بیماریوں کے ساتھ آتا ہے کیونکہ یہ موسم گرم کے ساتھ ساتھ خشک بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر گرمی کے موسم میں گھبراہٹ ہوتی ہے، بے حدپیاس لگتی ہے اور پسینہ آتا ہے ایسے میں جسمانی توانائی کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا بھی سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے جس میں متاثرہ شخص کو شدید پسینے اور چکر آنے لگتے ہیں بلڈ پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے اور مریض سست اور نڈھال نظر آتا ہے ایسے شخص کو فوراً اسپتال منتقل کیا جائے ورنہ جان ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کوئی اشیا ء استعمال نہ کریں کیونکہ موسم گرما میں غذاکے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرا سی بد پرہیزی انسان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں مرغن اور کھٹی غذائوں کا استعمال ترک کردینا چاہیے اور ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اور ٹھوس غذائیں ہرگز استعمال نہ کریں۔

اس کے علاوہ ایسے پھلو ں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہو ۔ جامن، آم ، انگور اور خربوزہ اس موسم کے بہترین پھل ہیں۔ اس کے علاوہ کھیرا، ککڑی، تربوز اور لوکاٹ جسمانی درجہ حرارت کو اعتدال میں لانے میں انتہائی مفید اور موثر ثابت ہوتی ہے۔مشروبات میں شربت صندل، شربت فالسہ، لیموں پانی کے علاوہ دیگر پھلوں کے تازہ جوس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے