Home / صحت / بیماریاں / ہر وقت چھینکیں آنے کی وجوہات

ہر وقت چھینکیں آنے کی وجوہات

یوں تو ہر ایک کو کبھی نہ کبھی ایک آدھ چھینک آ ہی جاتی ہے۔ لیکن اگر کبھی اچانک چھینکیں آنا شروع ہو اور رکنے کا نام نہ لیں تو طبیعت بہت ناگوار گزرتا ہے۔چھینک یوں ہی نہیں آتی ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔ ہماری ناک میں موجود بریک بال باہر سے آنے والی دھول کو روک لیتے ہیں اور اس کو باہر نکلنے کے لئے چھینک آتی ہے۔ اگر آپ کو اچانک چھینکیں شروع ہو جائیں تو آپ اس کی وجہ جاننا ضرور چاہیں گے ۔
موسمی اثرات
چھینک آنے کی ایک وجہ الرجی اور موسمی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ جو لوگ موسم سے الرجک ہوتے ہیں ان کو لمبے عرصے تک چھینکیں آتی رہتی ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کھانسی چھینکیں سینہ جکٹرنا اور آنکھیں لال ہو جانا موسمی الرجی کی نشانی ہیں۔
نزلے کی شروعات
اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ نزلہ سردیوں کی بیماری ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے نزلہ سال کے کسی حصے میں بھی ہوسکتا ہے۔ اور چھینکیں نزلہ کی علامات میں سے ایک ہیں ۔چھینکیں آنے کی سب سے عام وجہ نزلہ ہوتا ہے۔
جانوروں کو جسم سے جھڑنے والی خشکی
اکثر لوگ بچپن میں پالتو جانوروں سے الرجک ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ الرجی بڑے ہونے پر بھی رہتی ہے۔ یہ الرجی جانوروں کے جسم سے جھڑنے والی ایک طرف کی خشکی سے ہوتی ہے۔ جس کی الرجی سے چھینکوں کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ اگر آپ کو یہ چھینکیں اپنی پالتو جانور کےکمرے میں شروع ہوتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس سے الرجی ہو رہی ہے جس کو دور کرنے کے لئے ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے ۔
ٹھنڈ سے نکل کر گرمی میں آجانا
درجہ حرارت میں بہت زیادہ تبدیلی بھی چھینکوں کا باعث بنتی ہے ۔اگر باہر نکلنے پر چھینکی شروع ہو جائیں تو یہ کسی الرجی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر یہ چھینکیں ایک یا دو منٹ بعد رک جائیں تو اس کی وجہ ٹھنڈے سے گرم موسم کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ ائر کنڈیشنڈ کمرے سے باہر گرمی میں آجائیں ۔
سگریٹ کا دھواں
سگریٹ کا دھواں بھی ناک میں سوزش پیدا کرکے چھینکوں کا باعث بنتا ہے اگر آپ مستقل طور پر اپنے کمرے یا کسی جگہ پر ہو جہاں سگریٹ پی جا رہی ہو تو اس کا دھواں اپ کو الرجک کرتا ہے۔
مصالحوں سے الرجی ہونا
اگر آپ کو کچن میں یہ کچھ کھاتے ہوئے مستقل چھینکیں آتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کسی مصالہ کی وجہ سے آپ کی ناک میں سوزش ہو رہی ہے ۔بعض اوقات بہت زیادہ مصالحہ دار کھانا کھا کر بھی چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ اگر آپ کو زیادہ عرصے تک مستقل چھینکیں آتی رہیں تو اس کی وجہ جاننے کے لئے الرجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ اس سے متعلق ٹیسٹ کرکے صیحح وجہ بتا سکیں۔ اپنی چھینکوں کی صحیح وجہ جاننے کے بعد ہی آپ ان سے نجات پا سکتے ہیں ۔

admin

Author: admin

Check Also

بالوں کی سفیدی کی وجوہات

موجودہ دور کا سب سے بڑا اور سب سے عام مسئلہ بالوں کی سفیدی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے