Home / صحت / ہلدی اورکالی مرچ میں پوشیدہ ہے صحت کاخزانہ

ہلدی اورکالی مرچ میں پوشیدہ ہے صحت کاخزانہ

عام طورپرلوگ ہلدی کا استعمال ترکاریوں میں کرتے ہیں۔یعنی اس کا استعمال زیادہ تر ہر کھانے میں ہوتا ہے۔اس کو ہم گولڈ ن اسپائس کہہ سکتے ہیں کیونکہ بہت سے صحت کاراز اس میں چھپاہوتا ہے۔ویسے ہزاروں سالوں سے ہندوستان میں روایتی دوا کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں جیسے anti-inflammatory,anti-fungal,anti-bateriala اورantiseptic۔اسی طرح سے کالی مرچ میں بھی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیں۔کالی مرچ اور ہلدی کو ملا کرہم حرت انگیز فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر ان دونوں کو ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہت ہی بہترین دوائی کی طرح کام کرتا ہے۔ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفیلمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جبکہ کالی مرچ میں کینسر سے لڑنے،وزن کم کرنے اور گیس کی پرا بلم سے آرا م دینے کی طاقت ہوتی ہے۔ہلدی میں بنیادی طور پرکرکیومن اور کای مرچ میں میں کیمیائی پائپرین پایا جاتا ہے۔لیکن جب ان کا استعمال ملا کر کیا جاتا ہے تو ان کی خصوصیات کئی گنابڑھ جاتی ہے۔

ہلدی اور کالی مرچ کو ملانے کے لئے ثابت کالی مرچ100گرام اور کالی مرچ 50گرام لینی ہے۔اس کو زیادہ مقدار میں بھی لیا جا سکتا ہے۔ہلدی کی مقدار کالی مرچ کے مقابلے میں دوگنی لینی ہے۔ان دونوں کو بلینڈر میں دال کر باریک پیس لینا ہے۔اور سوتی کپڑے میں چھان لینا ہے۔اس پاؤڈر کو کانچ کی شیشی میں ڈھکن بند کرکے رکھ لیں روزانہ دن میں ایک بار 3گرام تازے پانی کے ساتھ استعما ل کرناہے۔

ہلدی اور کالی مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے یہ خون کو صاف کرکے جلد کی خرابی کی شکایت میں فائد ہ دیتی ہے۔پیٹ کی گیس کی پرابلم میں یہ پاؤڈر خاص طور پرفائدہ مند ہوتا ہے۔اس کے علاوہ،جوڑوں کے درداورپٹھوں کی جکڑن کی حالت میںیہ بھی فائدہ  کرتا ہے۔اگر اس پاؤڈر کو دیسی گائے کے دودھ سے بنے دیسی گھی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔تو یہ آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں بھی کافی فائدے مند ہوتا ہے۔

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے