Home / صحت / پھلوں کے فوائد / ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا مزیدار پھل

ہڈیوں کو مضبوط بنانے والا مزیدار پھل

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ دودھ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے مگر ایک پھل بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کے بارے میں لوگوں کو زیادہ علم بھی نہیں۔ جی ہاں ایک پھل ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے مگر پھر بھی اکثر افراد اس کی خوبی سے لاعلم ہوتے ہیں۔ یہ ہے آلوبخارہ جو کہ قبض کشا بھی ہوتا ہے مگر اس کی بہترین طاقت انسانی ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہے۔
تحقیق مطابق خشک آلوبخارےبھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران چوہوں کو وہ آلو بخارے کا سفوف اینٹی آکسائیڈنٹس کا مکسچر،acid dihydrolipoic اور آئبوبروفین کا استعمال کرایا گیا اور پھر انہیں ریڈی ایشن سے گزار کر نتائج کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ آلوبخارا ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے سب سے زیادہ موثر ہے جو ریڈی ایشن سے ہڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کرتا ہے ۔یہاں تک کہ جن چوہوں کو ریڈی ایشن سے متاثر نہیں کیا گیا مگر آلوبخارے کھلائے گئے ان کی ہڈیاں بھی پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد مضبوط ہوگئیں۔ تحقیق میں کہا گیا کہ آلوبخارے کو روزمرہ کی غذا میں شامل کرنا کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا تاہم زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔محققین کے مطابق یہ نہ صرف مزے دار پھل ہے بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل بھی ہوتا ہے ۔

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے