Home / صحت / بیماریاں / 7 گھنٹےسے کم کی نیند بن سکتی ہے کینسر کی وجہ

7 گھنٹےسے کم کی نیند بن سکتی ہے کینسر کی وجہ

یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لئے اچھی اور بھرپور نیند بہت ضروری ہے، لیکن کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ اچھی صحت کے لئے ہر شخص کو کتنے گھنٹے کی نیند لینی چاہئے؟ اگر ہم اور آپ سات گھنٹے سے کم سوتے ہیں تویہ ہم سب کے لئے ایک تشویش کا موضوع ہے۔ حال ہی میںہوئی ایک اسٹڈی کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے ۔

ریسرچ میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 7گھنٹے سے کم وقت کی نیند لینے سے انسان کا ڈی این اے (DNA)ہمیشہ کے لئے متاثر ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی کینسر جیسی سنگین بیماری کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اسٹڈی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے ڈی این اے کی خود کو ریپئر کرنے کی قوت بھی کم ہوتی ہے ،جس سے کئی دیگر جینٹیگ بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے نوجوانوں کی جنس میں ہونے والے اثرات کے بارے میں جانکاری دیتے والی یہ پہلی اسٹڈی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ اسٹڈی ان ڈاکٹرز پر کی گئی ہے جنہیں نائٹ شفٹ کی وجہ سے اپنے نیند کے پیٹرن میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ محققین کے مطابق ’ اچھی صحت بنائے رکھنے کے لئے تقریباً 7گھنٹے کی نیند بے حد ضروری ہے ،لیکن اعدادوشمار کے مطابق جدید زندگی میں زیادہ تر لوگ 5-6گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ یہ اسٹڈی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محققین کی طرف سے کئی گئی ہے۔ اس اسٹڈی میں 2ہاسپٹل کے 49ڈاکٹرز کو شامل کیا ،جن میں سے 24ڈاکٹر ایسے تھے جنہوںنے پوری رات ڈیوٹی کی، ساتھ ہی ڈاکٹر ز نے دوپہر سے اگلی صبح تک کام کیا۔ کچھ ڈاکٹرز صرف 2۔4گھنٹے کی نیند ہی لے پائے ،جبکہ کچھ ڈاکٹرز صرف ایک گھنٹہ ہی سوئے۔ محققین کی ٹیم نے 2بار ڈاکٹرز کے خون کے نمونے لئے ،پہلا 3دن تک اچھی نیند لینے کے بعد اور دوسرا نائٹ شفٹ کرنے کے بعد صبح کے وقت۔ اینستھیسیا جنرل میں شائع اس رپورٹ کے نتیجے میں سامنے آیا کہ جن ڈاکٹرز نے رات بھر جاگ کر نائٹ شفٹ کی ان کے ڈی این اے کو دوسرے لوگوں کے مقابلے 30فیصد تک نقصان پہنچا۔

اسٹڈی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن ڈاکٹرز نے کم نیند لی ان کے ڈی این اے نے ریپئر ہونے میں کافی وقت لیا، جس سے جسم میں موجود کئی سیل خراب ہو گئے۔ محققین کا خیال ہے کہ اس اسٹڈی کے ذریعہ لوگوں میں اچھی نیند لینے کے تئیں بیداری بڑھے گی۔ جس سے لوگ اپنی نیند کے پیٹرن کو سہی کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی محققین نے بتایا کہ عمر کے حساب سے لوگوں کو مقررہ وقت کے لئے نیند لینا ضروری ہوتا ہے۔

یو ایس سینٹر فار کنٹرول اینڈ پیروینشن کے مطابق 18سے 60سال کے لوگوں کو کم از کم 7گھنٹے کی نیند لینی ضروری ہوتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ خراب نیند کی وجہ سے لوگوں کو موٹاپا ،دل کی بیماری اور سوگر ہونے کا بھی زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق کم نیند لینے سے جلدی موت ہونے کا خطرے کے ساتھ کینسر جیس سنگین بیماری ہونے کا امکانات زیادہ رہتے ہیں

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے