Home / خبریں / انٹر نیشنل / جنگ کی کنجیاں پاکستان میں ہیں۔افغان صدر کا الزام

جنگ کی کنجیاں پاکستان میں ہیں۔افغان صدر کا الزام

افغان صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کر دیا۔انہوں نے کہا جنگ کہ کنجیاں اسلام آباد کوئٹہ اور راولپنڈی میں ہیں،اور ساتھ ہی پاکستان کو سرحدپارعسکری کاروایوں کےلیے جنت قرار دیا۔افغان صدر نے ١٧ سالہ افغان جنگ کے خاتمے کےلیے امریکہ اور طالبان کےدرمیان ہونےوالےمذاکرات کے تناظر میں کہاکہ امن کی کنجی افغانستان میں ہے۔انہوں نے یہ بات امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کیجانب سے طالبان کے ساتھ ہونےوالی بات چیت پرمشاورت کےلیےکابل کے دورے کے موقع پر کی۔
واضح رہے کہ ٢٠١٧ میں پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٢٢٥٠ کلومیٹر طویل متنازع سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا تھا تاکہ عسکریت پسندوں کی دخل اندازی کوروکا جا سکے۔
یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان ہونےوالےبراہراست مذاکرات ٢٠١٥ میں ختم ہو گئے تھے جس کے بعد سےطالبان دوبارہ اپنی اسلامی حکومت نافذ کرنے کےلیے غیرملکی افواج کو باہر نکالنے کےلیے لڑ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انکا امریکہ کے قیام امن کےجاری مزاکرات برقرار رکھنے کا بھی ارادہ ہے جس کا اگلا دور اب ٢٥ فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو گا۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے