Home / خبریں / افغان صدر کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش

افغان صدر کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش

افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرِ پیکار طالبان کو براہِ راست امن مذاکرت کے لیے دعوت دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہِ راست امن مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں ، یا تو افغان عوام کا ساتھ دیں یا پھر دوسرے ممالک کے ہاتھوں استعمال ہوں ۔ اشرف غنی نے مزید کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک میں چالیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی خواہش افغان عوام کی بھی ہے۔ حکومت جنگ کے خاتمے اور ملک کی ترقی کے لیے پر عزم ہے ۔ غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے حوالے سے افغان صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ہمیشہ کے لیے دوسرے ملک کی فوج کی مدد نہیں چاہتا لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان کے لیے غیر ملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے ۔
افغانستان صدر کی امن مذاکرت کی پیشکش اس وقت سامنے آئی جب قطر میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل تیزی سے اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ طالبان نے کسی بھی ایسے مذاکرات سے انکار کردیا تھا جس میں کابل حکومت شامل تھی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے