Home / خبریں / آسیہ کی جائزہ عرضی کی قسمت کا فیصلہ، 29 جنوری کوسماعت

آسیہ کی جائزہ عرضی کی قسمت کا فیصلہ، 29 جنوری کوسماعت

پاکستان سپریم کورٹ توہین رسالت معاملے میں سزا سے بری آسیہ بی بی کے خلاف جائزہ عرضی پر 29 جنوری کوسماعت کرے گا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 29 جنوری کونظرثانی درخواست پرسماعت کرے گا۔یہ فیصلہ عدالت نےجمعرات کو لیا ہے،واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی حریت کی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف توہین مذہب کیس کے مدعی قاری عبدالسلام نے گزشتہ یکم نومبرکونظرثانیدرخواست دائر کی تھی۔انہوں نے مرضی کی سماعت ہونے تک آسیہ کا نام ملک چھوڑ کر نہ جانےوالوں لوگوں کی فہرست میں ڈالنے کی بھی اپیل تھی۔31 اکتوبر2018کو سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے متفقہ طورپر آسیہ بی بی کے خلاف کیس خارج کرنےکا جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلہ لکھا تھاکہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں ہےلیکن جب تک کوئی گناہ گار ثابت نہ ہوسکے تو بلاامتیاز معصوم اور بے گناہ تصور کیا جائے، ڈان کی خبر کے مطابق قاری عبدالسلام کی جانب سے دائر اس عرضی کی سماعت میں جسٹس قاضی فائزعیسی اور مظہرعالم خان میکائل بھی شامل رہیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں آسیہ بی بی کو۹ سال بعد ملتان جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ملتان جیل سے گزشتہ سات نومبر کو رہا ہونے کے بعد آسیہ کو خصوصی طیارہ سے اسلام آباد لایا گیا تھا اور سیکورٹی وجوہات سے سخت سیکورٹی کے درمیان انہیں نامعلوم ٹھکانے پرلے جایا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کیس کا سامنا کرنےوالی آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا۔آسیہ کی رہائی کے بعد تحریک لبیک کی قیادت میں تین دنوں تک ملک گیر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔
روزنامہ ڈان کےمطابق آسیہ کے ملک چھوڑ کرنہ جانے کے سلسلے میں حکومت اور مذہبی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد احتجاجی تحریک ختم کی گئی۔حکومت حالانکہ آسیہ کا نام ملک چھوڑنے پرپابندی لگائے گئے لوگون کی فہرست میں ڈلوانے کے لئے صرف قانونی عمل شروع کرنے کیلئے متفق ہوئی تھی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے