Home / خبریں / سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد کردی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دیے جانے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے عدالتِ عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے قاری سلام کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ فیصلے میں ایک بھی غلطی نہیں بتاسکے، آپ کو فیصلے میں عام باتوں پر اعتراض ہے، فیصلے پر نہیں’۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت پر مدعی کی نظر ثانی اپیل مسترد کردی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے