Home / صحت / سوڈا کے حیرت انگیز طبی فائدے

سوڈا کے حیرت انگیز طبی فائدے

کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈا گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے، اور اکثر کھانوں وغیرہ کی تیاری کےلیے ہی استعمال کیا جاتا ہے مگر آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پاؤڈر جیسی چیز صحت بہتر بنانے اور گھر کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟
آپ کے ہزاروں روپے بچانے میں مددگا ر ہو سکتی ہے اور اس کا ایسے طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو آپ کو دنگ کر کے رکھ دیں گے۔

دانتوں کو جگمگائے

چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ٹوتھ پرچھڑکیں اور اس پر چند قطرے لیموں کے پانی کے ٹپکا دیں اور برش کرلیں۔ یاد رہے کہ اس طریقہ کار کو ہفتے ہیں ایک دفعہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
ہونٹوں کے اندر زخم کو آرام پہنچائے
یہ تصور کرنا ہی مشکل ہے کہ منہ کے اندر ایک چھوٹا سازخم یا چھالا کتنی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ اس تکلیف سے فوری نجات کے لیے ایک کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا چمچ سے اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر ہر دوگھنٹے بعد اس محلول سے کلیاں کریں۔

ہاتھوں سے بدبو دور بھگائے

مچھلی یا کسی ایسی ہی چیز کو کاٹنے کے بعد اکثر ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے جو عام صابن سے ہاتھ دھونے سے نہیں جاتی۔ اگر آپ اس کو دور بھگانا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کو گیلا کر کے ان پر بیکنگ سوڈے کو رگڑیں اور پھر گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔ آپ کے ہاتھوں سے بدبو دور ہوجائے گی اور اس کی جگہ ایک میٹھی خوشبو آنے لگے گی۔

بارش کے دوران بچوں کے کھیل کا سامان

تیز بارش کے دوران اگر بچے بیزار ہو رہے ہوں تو دوکپ بیکنگ سوڈا ، ایک کپ معدہ اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کر کے اس وقت تک ابالیں جب تک وہ محلول گاڑھا نہ ہو جائے ۔ پھر اسے ٹھنڈا کرکے اپنی مرضی سے اس سے مختلف چیزیں ،جیسے انسانی شکلیں، کپ، برتن جو بھی بنائیں۔ یہ سرگرمی بچوں میں ایک نیا جوش دوڑا دے گی۔

بوسیدہ کتابوں کا تحفظ

اگر آپ کی کوئی پرانی کتاب بوسیدہ ہو چکی ہے اور اس کے صفحات جھڑنے لگے ہیں تو بیکنگ پاؤڈر کی معمولی مقدار اس کے اندر چھڑکیں اور پھر اس کتاب کو ایک کاغذی تھیلے میں اور اس کے باہر مزید سوڈا چھڑک دیں۔ کچھ دن کتاب کو رکھیں ۔ پھر باہر نکال کر اس کو سورج کی روشنی میں رکھیں ، کتاب کی بوسیدگی ختم ہوجائے گی۔

دھوپ کی جلن سے بچاؤ

بیکنگ پاؤڈر کو ایک کپ نیم گرم پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیں اور پھر اس سے نہا لیں ۔ اس سے آپ کو فوری طور پر دھوپ کی تپش سے ہونے والی جلن یا تکلیف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بلیک ہیڈ سے نجات

اگر چہرے پر بلیک ہیڈ سے پریشان ہیں تو بیکنگ سوڈا کی کچھ مقدار کو لیموں کے تازہ عرق میں مکس کریں ، اس کے بعد اسے ان جگہوں پر لگائیں جہاں بلیک ہیڈ ہوں اور اس وقت تک لگائے رکھیں جب تک وپ اکڑ نہیں جاتا، جس کے بعد دھو لیں اور پھر موسچرائزر لگائیں۔

کپڑوں کی دھلائی

کپڑے کی دھلائی کے لیے بھی اس پاؤڈر کو استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس کے لیے پانی میں بیکنگ سوڈا کا اضافہ کریں اور رات بھر کے لیے کپڑوں کو ان میں بھگو دیں۔ اس کے بعد اگلے دن معمول کے مطابق کپڑے دھولیں ، کپڑوں میں ہر قسم کی میل دور ہوجائے گی اور کپڑوں میں خوشبو بھی آئے گی۔

مائیکرو ویو کو چمکائیں

کیا آپ کے مائیکروویو کی دیواروں پر سالن سے کافی دیگر مواد چپک گیا ہے؟ اگر ہاں تو ایک کپ پانی اور کچھ چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی گلاس میں مکس کرلیں ، پھر اس گلاس کو تین منٹ مائیکروویو اور پھر اسفنج استعمال کرتے ہوئے تمام گندگی کو کچھ منٹوں میں صاف کرکے اپنی مشین کو چمکا دیں۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے