Home / صحت / بیوٹی ٹپس / سردی میں جلدپر موسچرائزرکے استعمال کے فائدے

سردی میں جلدپر موسچرائزرکے استعمال کے فائدے

جلد کی تازگی میں نمی اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم بعض اوقات غذائی عادات یا موسمی تبدیلیاں جلد میں موجود نمی کے تناسب میں بگاڑ کا باعث بن جاتی ہیں ، اورنتیجے جلد میں خشک ، روکھی اور بے جان دکھائی دینے لگتی ہے۔اس حوالے سے بعض خواتین کا خیال ہے کہ جلد قدرتی نمی میں کمی کا موسم سرما میں شکار ہوتی ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے اور جلد کسی بھی موسم کے شدت اختیار کرنے کی صورت میں پانی کی کمی کا شکار ہوتی ہے ۔ اسی حوالے سے بہت سی خواتین شش وپنج کا شکار بھی ہوتی ہیں کہ جلد میں قدرتی نمی کی کمی کے تناسب کو کیونکر معلوم کیا جائے ۔ ماہرین ِ حسن کا مشورہ ہے کہ جلد پر میک اپ کے زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکامی ، نیز میک اپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد اس کے رنگ میں تبدیلی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ آپ کی جلد قدرتی نمی کے تناسب میں کمی کا شکار ہے ۔ ماہرینِ حسن کا یہ بھی مشورہ ہے کہ جلد میں نمی کی کمی پیدا ہونے کی صورت میں ہمیں چاہیے کہ کسی بھی مناسب موسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھا جا سکے۔

admin

Author: admin

Check Also

عمر پر قابو پانے کی میک اپ ٹپس

بڑھتی عمر میں جہاں چہرے کی دلکشی اور جاذبیت میں کمی آتی ہے وہیں اگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے