Home / خبریں / انٹر نیشنل / سعودی عرب کےدوسرے بڑے شہر جدہ میں بھی سینما گھر کا افتتاح ہو گیا

سعودی عرب کےدوسرے بڑے شہر جدہ میں بھی سینما گھر کا افتتاح ہو گیا

پوری دینا میں قدامت پسند ملک کے طورپر معروف سعودی عرب میں بڑی تبدیلی شروع ہو گئی ہے۔آج سعودی کے بڑے شہر جدہ میں ایک شاندار سینما گھر کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ریاست سعودی عرب میں طویل عرصے بعد گزشتہ سال ریاض میں دو سینما گھرکھولے گئےتھے۔جس کے بعد اب دوسرے بڑے شہر جدہ میں بھی سینما گھر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سمعی و بصری ابلاغ کارپوریشن کے ایگزیکٹو چئیرمین بدرالزاہرانی نے جدہ ریڈسیمال میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں اعلی عہدیدار سرمایہ دار میڈیا کے نمائندے اور فلمی دنیا کے ماہرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ سینما 6 ہالز پر مشتمل ہے جہاں 12 سکرینز لگائی گئی ہیں۔سینما گھر کو منفرد اور دلچسپ انداز میں ڈیزائین کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اطلاع دی تھی کی رواں سال جدہ میں 5 سینما کھولے جائیں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب سینما گھروں سے پابندی 2017 میں ختم کی گئی تھی اور سینما کا پہلا لائسنس امریکی کمپنی اےایم سی انٹرٹینمنٹ کو دیا گیا تھا۔اس لائیسنس کےبعد ابتدائیطور پر حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عوام کےلیے سینما گھر مئی تک کھلنے کا امکان ہے لیکن تین دہائیوں کے بعد ریاض میں پہلا سینما اپریل میں ہی کھول دیا گیا تھا۔
محض 12 دن کے وقفے کے بعد دوسرا سینما گھر بھی ریاض میں شہر کے مصروف اور کاروباری علاقے میں کھولا گیا۔خیال رہے کہ مزحبی حلقوں کی جانب سے سینما گھروں کو بے حیائی کے فروغ اور معاشرے کےلیے نامناسب سمجھا جاتا ہے۔جس کےبعد 1980 کی دہائی میں اس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔سعودی عرب کی حکومت کےوژن 2030 پروگرام کے تحت وہاں گزشتہ 2 سال سے اصلاحات جاری ہیں۔ملک میں سینما کو کھولنے کی اجازت بھی اسی پروگرام کے تحت دی گئی۔
اس پروگرام کےتحت جہاں انٹرٹینمنٹ سٹی بنایا جائےگا۔وہیں سعود عرب کی خواتین اور نوجوان نسل کو بھی زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اصلاحاتی پروگرام کے تحت ہی گزشتہ ماہ سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کا فیشن ویک منعقد کیا گیا تھا،جس میں نہ صرف سعودی بلکہ دیگر ممالک کی خواتین نے ملبوسات کی نمائش کی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے