Home / فلم نامہ / ناکامی کے باوجود فلم "Zero” سب سے زیادہ آمدنی والی 10 فلموں میں شامل

ناکامی کے باوجود فلم "Zero” سب سے زیادہ آمدنی والی 10 فلموں میں شامل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ باکس آفس پر ناکامی کے باوجود دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی 10 فلموں میں شامل ہو گٸ ہے ۔”جب ہیری میٹ سیجل“ کی ناکامی کے بعد بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کو فلم ”زیرو“ سے بہت زیادہ امیدیں وابسطہ تھیں۔
کنگ خان نے بھر پور انداز میں اپنی فلم کی تشہیر بھی کی مگر فلم تجزیہ نگاروں اور شاٸقین کے معیار پر پورا اتر نہ سکی اورریلیز کے ایک ہفتہ بعد بھی 100 کروڑ میں داخل نہ ہوسکی۔تاہم ناکامی کے باوجود باکس آفس پر 2018 کی پہلی 10 مہنگی فلموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گٸ۔
باکس آفس کی تازہ رپورٹ کے مطابق زیرو بیرون ملک بہت اچھا بزنس کر رہی ہے اور 100 کروڑ اور 78 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
فلم ”سنجو” 2018 کی سب سے کامیاب فلم جو 500 کروڑ اور 78 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔
دوسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون کی فلم 500 کروڑ اور چھیالیس لاکھ کرنے میں کامیاب ہوئی۔
رنویر سنگھ کی ”سمبا” 300 کروڑ اور 10 لاکھ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
چوتھے نمبر پر سلمان خان کی ”ریس 3″ رہی۔ پانچویں نمبر پر اکشے کمار اور رجنی کانت کی”ٹوپواٸنٹ زیرو“ رہی جس نے 2 سو کروڑ اور 69 لاکھ کا بزنس کیا۔
چھٹے نمبر پر فلم ”باغی 2“ رہی ۔ ساتویں نمبر پر ”ٹھگ آف ہندوستان” اورآٹھویں نمبر پر”بدھائی ہو“ ۔
نویں نمبر پر”راضی“ ہو جس نے 100 کروڑ اور 90 لاکھ کا بزنس کا اور دسویں نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ نے دنیابھر سے مجموئی طور پر 100 کروڑ اور 78 لاکھ کی کمائی کی۔

 

 

admin

Author: admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے