Home / صحت / بیماریاں / بالوں کے مسائل اور انکے ممکنہ حل

بالوں کے مسائل اور انکے ممکنہ حل

کچھ شک نہیں کہ فی زمانہ بالوں کے مسائل خواتین اور مرد حضرات میں شدت اختیار کر چکے ہیں۔قبل ازوقت بالوں کا سفید ہونا ، دوشاخہ اور جھڑنے کا عمل اس قدر شدید ہے کہ مرد حضرات وخواتین کوشش کے باوجود بھی ان مسائل سے پیچھا چھڑانے میں ناکام ہیں۔
ہمارے بال ہماری خوبصورت شخصیت کا ایک بنیادی اور لازمی حصہ ہیں۔یہ بھی دیگر جسمانی اعضا کی طرح ہماری بھرپور توجہ اور سازگار ماحول کا تقاضا کرتے ہیں۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ آج بھی ایسے افراد جو روزدوبار نہاتے ہیں بالوں کو تیل لگاتے ہیں اور انکو گردوغبار سے محفوظ رکھتے ہیں انکے بال دوسروں کی نسبت محفوظ ہیں۔ہمارے بالوں کی سادہ سی مثال پودے کی ہے۔ایک ہی طرح کی زمین میں لگے پودے نگہداشت أب وہوا اور خوراک کے فرق سے مختلف حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔
جن پودوں کو بروقت پانی کھاف اور عمدہ نگہداشت میسر آتی ہے وہ دوسروں کی نسبت محفوظ،مضبوط،شاداب اور توانا ہوتے ہیں۔اس کے برعکس ویسی ہی زمین میں لگے پودے مناسب خوراک ماحول اور بہترنگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے کمزور،مرجھائے ہوئے اور بے جان سے دکھائی دیتے ہیں۔یہی معاملہ ہمارے بالوں سے پیش آتا ہے۔بالوں کی سیاہ رنگت قائم رکھنےکےلیے فوڈز کی مخصوص مقدار کا ہماری خوراک میں شامل ہونا لازمی ہے۔بالوں کی مضبوطی کےلیے کیراٹینین اور میلانیں جیسے عناصرکی مقدار کا جسم میں پورا ہونا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔.
بالوں کی بڑھوتری کے لیے سلفرزنک آئیوڈین اور کلورین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا ہمارے خون میں پایا جانا بھی لازمی ہے۔ان سب سے زیادہ اہم آکسیجن کی وافر مقدار کا خون میں ہونا اورسر کی طرف دوران خون کی روانی کا متناسب ہونا بھی بالوں کی حفاظت نشونمااور مضبوطی کے لیےضروری مانا جاتا ہے۔
اب آپ خود غورفرمالیں کہ ہماری خوراک کس قدر متوازن ہے؟
کیا کبھی ہم نے اپنی خوراک لیتے وقت اس پہلو کو بھی ذہن میں رکھا ہے؟
ہمارے کھانے پینے کی روٹین تو بس پیٹ بھرنا لذت حاصل کرنا اور مزے کا حصول رہ گیا ہے۔بالوں کے ہر طرح کے مسائل سے بچنے کا واحدحل معیاری عمدہ متوازن اور غذائت سے بھرپور غذا کھانے میں پوشیدہ ہے۔آج سے ہی اپنی غذا کو جانچیے، مفیداور مضرکےفرق کو سمجھیےاور بھلے تھوڑا کھائیں لیکن عمدہ اور معیاری خوراک کا انتخاب کیجیے ۔
کیلشیم،کلورین زنک سلفر، کاپر اور فولادی غذائی اجزا بکثرت استعمال کریں۔دودھ مکھن دہی ۔دیسی گھی مچھلی ۔انڈہ لہسن ۔بند گوبھی ۔کیلا شکرقندی ۔ادرک مرچ۔انگور ۔سیب سیاہ وسفید چنے ۔اخروٹ اور اس طرح کے دوسرے پھل اور سبزیاں وافرمقدار میں استعمال کریں۔آپ دیکھیں گے کہ دو تین مہینوں میں ہی نہ صرف بالوں کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں بلکہ کئی ایک دیگر عوارض بھی آپکا پیچھا چھوڑ جائیں گے۔
علاج کے سلسلےمیں ایسے تمام افراد جن کے بال خشکی اور سکری کی وجہ سے وہ شافہ ہو کر بےرونق ہوئے جا رہے ہوں تو وہ درج زیل گھریلو ترکیب آزماکرخشکی اور سکری سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں ۔برگ حنا ١٠٠ گرام،خشک آملے ١٠٠ گرام کلونجی ١٠٠گرام اور دال ماش ٣٠٠ گرام باریک پیس کر ٢ سے ٣ چمچ دہی میں ملاکربالوں پر جڑوں تک لیپ کریں۔
٢ گھنٹے لگے رہنے کےبعد دھوڈالیں۔اس طرح ایسےافراد جن کے بال قبل ازوقت سفیدی کی طرف مائل اور جھڑ رہے ہیں وہ درج ذیل تیلوں کے مرکب کا استعمال کریں۔ناریل کا تیل ٢٥٠ ملی لیٹر باوا روغن ٢٥٠ ملی لیٹرروغن بابونہ ٢٥٠ ملی لیٹر لے کر ان کے برابر وزن سرسوں کا تیل شامل کرلیں،دس دن اس تیل مرکب کو دھوپ میں رکھیں اور وقفے وقفے سے ہلاتے رہے ۔دس دن کے بعد بال دھو کر سر میں تیل لگاکر انگلی کی پوروں سے مسلسل ١٥ منٹ مساج کریں۔دھیان رہے جب میٹابولیزم سست یا خراب ہو تو بھی استعمال کی جانے والی غذا ہضم ہوکر جزوبدن نہیں بن پائی،یوں غذائی قلت کے نتیجے میں بھی بالوں کے مسائل پریشان کرنے لگتے ہیں۔
میٹا بولزم کی درستگی اور نظام ہضم کی اصلاح کےلیے زیرہ سفید ۔سونف اور الانچی اور قہوہ دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔
صبح نہار منہ تقریباً نصف گھنٹہ تیز قدموں کی سیر اور ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔حسد۔بغل۔بغض۔غصہ۔نفرت۔مایوسی۔منفی انداز فکر اور تکبر جیسے جزبات بھی دماغی صلاحیتوں کو ماند کرکے بالوں کے مسائل کو بڑھاوا دینے کا سبب بن سکتے ہیں ۔مثبت سوچیں ۔امید۔حوصلہ رواداری برداشت محبت عاجزی اور ایثار کے جزبات سے ذہنی و قلیبی آسودگی حاصل ہوتی ہے ۔یقین مانیں ذہنی و قلبی آسودگی ہی تمام مسائل کا واحد اور بہترین حل ہے۔ہماری معروضات پر عمل پیرا ہو کر دیکھیں،غذا بہت جلد بالوں کے موروثی مسائل چھوڑ کر باقی سب سے نجات میسر آئے گی۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے