Home / خبریں / انٹر نیشنل / غیر قانونی امیگریشن کا مسئلہ اور دیوار ِ ٹرمپ

غیر قانونی امیگریشن کا مسئلہ اور دیوار ِ ٹرمپ

امریکہ میں غیرقانونی امیگریشن کے مسئلہ کوحل کرنے کیلئےصدرٹرمپ نے اپنی ساری کوششیں کرلی ہیں۔میکسیکو کی سرحدپردیواربنانے کی ضدمیں انہوں نے شٹ ڈاؤن کاسنگین مسئلہ ختم کرنے کے بجائےامریکہ کی اقتصادی جڑوں کو کمزور کرنے والی صورتحال پیدا کردی ہے۔صدر ٹرمپ دیکھنے میں امریکہ کے صدر ہیں مگردیکھنےاور عمل میں امریکی صدر کےفرائض کی انجام دہی میں کسی پوشیدہ ہاتھوں مجبورنظرآ رہے ہیں۔انہیں اب امریکی عوام کے سامنے اپنا قدچھوٹا نظر آرہا ہے۔امریکہ کی سرحدی دہلیزپرٹرمپ کی پالیسی سوئی نظر آرہی ہے۔وہ سمجھتے تھے صدارت کی ذمہ داری ایک طاقتور ہتھیار ہےجس کی مدد سے وہ اپنی مرضی چلاسکتے ہیں۔لیکن ڈیموکریٹس،کانگریس اور سینیٹرز کی صف میں خود کو محصور پا کر عجب صورتحال سے دوچارہیں۔انہوں نے اب کانگریس کی منظوری کے بغیر میکسیکواور امریکہ کی سرحدپردیوارتعمیرکرنےکیلے دوبارہ ہنگامی یعنی ایمرجنسی جیسی صورتحال پیداکرنے کی دھمکی دی ہے۔میکسیکو سرحدپر دیواربناناوقار کامسئلہ بن گیاہے۔وہ اس دیوار کی تعمیرکیلئے ۵۵۰ ارب ڈالر سے زیادہ رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس مطالبہ کے بعد امریکہ میں تنازعہ پیدا ہوا۔کرسمس کی تعطیلات اور شٹ ڈاؤن نےلاکھوں ملازمین کو تنخواہ سے محروم کر دیا ہے۔
امریکہ میں گزشتہ ۲۰ دنوں سے ہڑتال یاشٹڈاون جیسی صورتحال ہے۔حکمران پارٹی ریپبلکن اور اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس کے درمیان دیوارکی تعمیر کے حوالے شدید اختلاف ہے جس کی وجہ سے یہ شٹ ڈاؤن چل رہا ہے۔حکومتی مشینری ٹھپ ہے۔امریکہ کی صورتحال اور ٹرمپ کی شٹ داؤن کی دھمکی کے بعد ڈیموکریٹس کو یہ تو احساس ہونا چاہیے کہ امریکی صدر کو کچھ اختیارات حاصل ہیں۔وہ جنگ یا قومی ایمرجنسی جیسی صورتحال میں فوجی تعمیراتی منصوبوں کو براہ راست کرسکتے ہیں۔اگرکانگریس نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلے فنڈ جاری نہ کیے تو صدر ٹرمپ کو سخت قدم اٹھانا پڑ سکتا ہے۔اگر انہوں نے ہنگامی اختیارات استعمال کیے تو اس کے بعد صورتحال بڑی نازک ہو جائے گی۔صدرٹرمپ اپنے انتخابی وعدے کے مطابق میکسیکو سرحد پر ۳۰۰۰ کلو میٹرطویل دیوار بنانا چاہتے ہیں۔اس دیوار میکسیکو کے ذریعے امریکہ داخل ہونے والوں کو روکنے میں مدد گار ہو گی۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

ایران نےامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار کرلیے

ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار کرلئے، ایرانی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے