Home / خبریں / انٹر نیشنل / کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہےہیں ۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (ہفتہ) بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جس کا مقصد ان کے حق خودارادیت سے انکارکے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کامقصد عالمی برادری کویہ باورکرانا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار اس کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کے بالکل برعکس ہے۔

آزاد جموں و کشمیرکے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

ارکان کابینہ’ ایم ایل اے ‘ حریت رہنما اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ریلی میں شرکت کریں گے۔

مظفر آباد میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے دن کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

ایران نےامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار کرلیے

ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سترہ جاسوس گرفتار کرلئے، ایرانی وزارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے