Home / کالم / خوشی کی تلاش : میر افضل خان طوری

خوشی کی تلاش : میر افضل خان طوری

اس دنیا میں سب سے مشکل ترین کام خوش رہنا ہے۔بہت سے لوگ اچھی صحت ، دولت، شادی اور بہترین ملازمت کے باوجود کیوں خوش نہیں ہیں؟ خوشی کے راز کو پانے کیلئے انسان صدیوں سے تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔ انسان ہر چیز، ہر بات اور ہر کیفیت میں خوشی کو تلاش کرتا ہے۔ دراصل انسان کی اصل خوشی انکے اندر موجود ہے نہ کہ باہر ۔حقیقی خوشی انسانی قلب کا انرونی سکون اور اطمنان ہے۔ اگر قلب مطمئن نہ ہو تو باہر کی چیزیں اور خوبصورت مناظر انسان کو کبھی خوش نہیں کر سکتیں۔
ایک مطمئن انسان تھوڑی سی بات پر بھی خوش ہوجاتا ہے مگر ایک غیر مطمئن انسان کروڑوں مال و دولت اور ہر طرح کی آسائیشوں کے باوجود بھی خوش نہیں رہ سکتا ۔
جب انسان خوش ہوتا ہے تو یہ خوشی انسان کے چہرے پر مسکراہٹ ضرور لاتا ہے۔ انکی یہ مسکراہٹ دوسرے انسانوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ کا باعث بنتی ہے۔
اگر کوئی شخص شدید بیمار ہو تو آپکی ذرا سی مسکراہٹ سے ان کو نئی زندگی کی نوید مل جاتی ہے اور ان کے چہرے پر سکون کے آثار نمودار ہو جاتے ہیں۔ انکو بیماری کے دکھ کا احساس کم ہونے لگتا ہے۔
اسلام نے مسکرا کر ملنے کو صدقہ جاریہ سے تعبیر کیا ہے۔
جب انسان مسکراتا ہے تو ان کے چہرے کے تمام مسلز ایکٹو ہوجاتے ہیں۔ اس لیے مسکرانے والے انسان کا چہرہ ہمیشہ تر و تازہ و شاداب رہتا ہے۔
جو انسان ہمیشہ غیض و غضب اور غصہ کی حالت میں رہتا ہے تو اسکا چہرا بھی بگڑ جاتا ہے۔ اس کیفیت میں بہت خاص قسم کے مسلز ایکٹو ہوتے ہیں جو انسانی چہرے کو بیگاڑ دیتے ہیں۔ انکا چہرا بگڑ کر خاص قسم کے کتے کی مانند سا ہوجاتا ہے۔لیکن اس خوشی اور مسرت کے اظہار کیلئے بھی موقع و محل کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنے بچوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرنا اور ان سے پیار کرنا بہت اچھی بات ہے مگر جب کوئی یتیم بچہ سامنے کھڑا ہو اور اس وقت آپ کا یہ عمل شرافت انسانی کیخلاف ہوجاتا ہے۔ مسکراہٹ بہت اچھی بات ہے لیکن جب انسان کسی کے جنازے میں شریک ہو اور مسکرا رہا ہو تو اس وقت اس سے بری بات کوئی اور نہیں ہوسکتی۔
کسی بھی غم زدہ انسان کے سامنے مسکرانا انسانی عقل و شعور کے برخلاف ہے۔ ان تمام باتوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ انسان کا ہر عمل موقع و محل کے اعتبار سے ہونا چاہئے۔ ہر وہ خوشی جسمیں زیادہ سے زیادہ انسانوں کو شریک کیا جائے اصل خوشی ہوتی ہے۔ خوشیاں اور مسرتیں ہمیشہ بانٹنی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

admin

Author: admin

Check Also

حکومت کیا ہوتی ہے؟ : میرافضل خان طوری

” حکومت ” عربی زبان کے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے