Home / خبریں / معروف مذہبی سکالر ناصر مدنی پر مقدمہ درج

معروف مذہبی سکالر ناصر مدنی پر مقدمہ درج

فیس بک ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعمال کرنے کے الزام میں مشہور مذہب سکالر ناصر مدنی پر مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور سیشن عدالت میں فیس بک ، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان استعما ل کرنے کے الزام میں ناصر مدنی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئ ، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 22 جنور ی کو جواب طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری عبدالرحمٰن کی اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے سلیم چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا موقف اپنایا کہ نام نہاد مذہبی سکالر ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہاہے۔ ناصر مدنی مختلف اجتماع، مساجد میں خطاب کے دوران بے ہودہ زبان استعمال کرتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق اسلام پاک مذہب ہے جس کا بے ہودہ زبان میں پرچار پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے درخواست ہے کہ ناصر مدنی کے بیانات کو سوشل میڈیا سے ہٹائے اور مذہب کو بدنام ہونے سے بچائے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی سے 22 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے