Home / خبریں / انٹر نیشنل / فلسطینی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی،صدر کو استعفٰی پیش کیا

فلسطینی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی،صدر کو استعفٰی پیش کیا

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ اور انکی قیادت میں قومی اتحاد کی حکومت نے صدر محمود عباس کو انا استعفٰی پیش کر دیا ہے۔اس کی کابینہ نے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجلاس کےبعد جاری کردہ بیان میں کیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔صدر محمود عباس نے رامی حمداللہ کی حکومت کے مستعفٰی ہونے پر فوری کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن دوروز قبل انکی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔فتح کی سیاسی حریف حماس کے ایک عہدیدار نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اس کو فلسطینی سیاست سے خارج کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
قابل غور ہے رامی حمداللہ ایک ماہر تعلیم تھے اور انکی قیادت میں 2014میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائیتھی اور اس نے غزہ کی حکمران سے مصالحت کےلیے کوشش کی تھی۔حماس اور فتح کے درمیان دوسال قبل ایک مصالحتی سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں محمودعباس کے تحت فلسطینی اتھارٹی کی عملداری سے اتفاق کیا گیاتھا۔اسکے علاوہ غزہ کی مصراوراسرائیلکےساتھ واقع سرحدی گزرگاہوں کا کنٹرول بھی اس کےحوالے کرنے سے اتفاق کیا گیا تھا۔تاہم دونوں فلسطینی جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار اور اختیارات کی تقسیم پر تنازعات اور اسرائیل کےبارے میں پالیسی پرعدم اتفاق کی وجہ سے اس سمجھوتے پرمکمل درآمد کی نوبت نہیں آئیتھی۔دوسری طرف حماس نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت محمود عباس کے آمران ایجنڈے پر عمل درآمد کی ایک نئی چال ہے۔وزیراعظم کا استعفٰی اس کے بعد کے پیدا ہونے والے حالات بھی اس ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے