Home / خبریں / انٹر نیشنل / روس نے حماس لیڈروں کو دورہ ماسکو کی دعوت دے دی

روس نے حماس لیڈروں کو دورہ ماسکو کی دعوت دے دی

روس نے حماس کو فروری کے اوائل میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔اس دورے کا اہم موضوع فلسطینیوں کے باہمی اختلافات کودورکرنے اور مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے میں پیش رفت کرنا ہے۔حماس کےتعلقات عامہ شعبے کے رکن باسم نعیم کےمطابق روسی وزارت خارجہ مشرقی انسٹیٹیوٹ اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ماسکو کے دورے کی دعوت دی گئی ہے ۔روسی وزارت خارجہ کی طرف سے فلسطین کی بعض دوسری تنظیموں کو بھی ماسکو کےدورے کی دعوت دی ہے تاکہ مصری حکام کی زیرنگرانی فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔حماس نے روس کی طرف سے ماسکوکےدورے کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جماعت اس دورے سے فائدہ اٹھاکر فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مساعی کوکامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے