Home / صحت / ڄڑی بوٹیاں اور صحت / سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

سردیوں میں شہد اور دار چینی کا مرکب بے شمار بیماریوں سے بچائے

شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے ۔ کئی سائنسی تحقیقوں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین شہد کا ایک طریقہ استعمال بتایا ہے جو بہت سی بیماریوں کے خلاف کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور دار چینی کا مرکب بہت سی بیماریوں کو دور کرسکتا ہے۔
ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مرکب کو بے شمار بیماریوں کے خلاف مفید بتایا گیا۔

امراض ِ قلب میں مفید

شہد اور دار چینی کا پیسٹ تیار کرکے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام یا جیلی کی صورت میں لگائیں اور روزانہ کھائیں ۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے حفاظت فراہم کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جنہیں کا دورہ ایک دفعہ بھی پڑچکا ہو وہ بھی روزانہ اگر یہ مرکب استعمال کریں تو یہ انہیں اگلے درد سے بچا سکتا ہے ۔ اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے ۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

دانت کے درد میں اضافہ

ایک چمچہ پسی ہوئی دار چینی اور 5 چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنائیں اوراسے دانت پر تین مرتبہ لگائیں ۔ درد ختم ہونے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔

کولیسٹرول میں کمی

دو کھانے کے چمچ شہد اور 3 چائے کے چمچ پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں اور کولیسٹرول کے مریض کو استعمال کروائیں ۔ اس سے 10 فی صد کولیسٹرول صرف 2 گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔

ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں

ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دار چینی روزانہ دن میں 3 مرتبہ لیں ۔ یہ پرانی سے پرانی کھانسی ، بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہےاور سائینس کو صاف کرتا ہے۔

معدے کے امراض کا علاج

شہد اور دار چینی ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور یہ معدے کے السرکو جڑ کو اکھاڑ دیتا ہے۔

گیس کی تکلیف سے نجات

انڈیا اور جاپان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق شہداور پسی ہوئی دار چینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی کئی تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

وزن میں کمی

روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دار چینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک گرم کپ پانی میں پئیں ۔ روزانہ کیا جانے والا یہ عمل وزن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی۔

بال جھڑنے میں کمی

روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہدا ور پسی دار چینی بالوں کا جھڑکنا بھی رک جاتا ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے