Home / صحت / بیوٹی ٹپس / سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان نسخہ

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان نسخہ

اگر آپ سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں تو بے فائدہ ٹوٹکوں اور مضر صحت ادویات کی بجائے چار قدرتی اجزاء کا یہ جادوئی نسخہ گھر میں ہی تیار کیجئے اور پھر دیکھئے کہ کیسے بال سیاہ بھی ہوتے ہیں اور چمکدار و ملائم بھی۔
اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کیلئے درکار چار اجزاء درج ذیل ہیں:

ایک کپ السی کا تیل

پانچ عدد درمیانے سائز کی لیموں

پانچ جوئے لہسن چھلاہوا

ایک کپ شہد

ان سب اشیاء کو بلینڈر میں ڈالیں۔ لیموں چھلکے سمیت شامل کریں۔ سب چیزوں کو بلینڈ کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں اور اسے شیشے کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ کھانے سے قبل اس آمیزے کا ایک چمچ کھائیں اور کوشش کریں کہ دن میں اسے تین بار استعمال کریں۔ تین ماہ تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ نا صرف بالوں کو ان کا قدرتی رنگ دے گا بلکہ انہیں صحت مند اور چمک دار بھی بنا دے گا۔ بالوں کے علاوہ ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی نسخہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

admin

Author: admin

Check Also

نیند کی کمی بن سکتی ہے موت کی وجہ

نیند کی کمی آپ کو بے شمار خطرات میں مبتلا کرسکتی ہے، لیکن کیا آپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے