Home / صحت / بیماریاں / ٹوٹا ہوا دل بن سکتا ہے کینسر کا سبب

ٹوٹا ہوا دل بن سکتا ہے کینسر کا سبب

ٹوٹا ہوا دل کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے، حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ ٹوٹے دل اور کینسر کے درمیان گہرا تعلق ثابت کر دیا۔
دل ٹوٹنے وجی سے صحت پر نہایت مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، طبی زبان میں اسے بروکن ہارٹ سنڈروم کہا جاتا ہے اور یہ ایک حقیقی شے ہے۔

یہ سنڈروم بہت زیادہ تناؤ زدہ صورتحال میں سامنے آتا ہے اور اس صورتحال کی سب سے عام مثال کسی پیارے کا بچھڑ جانا ہے۔ اس سنڈروم میں اچانک سینے میں نہایت شدید درد اٹھتا ہے۔

اب حال ہی میں جرنل آف امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل ٹوٹنے کا کینسر سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔

آپ نے اکثر جوڑوں کے ساتھ اس طرح کی صورتحال دیکھی ہوگی کہ کسی ایک کی موت کے چند دن بعد دوسرے شخص کی بھی موت واقع ہوجاتی ہے۔ یہ بروکن ہارٹ سنڈروم کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے لیے جائزہ لیے جانے والے افراد میں سے اس سنڈروم کا شکار 6 افراد میں کینسر کی تشخیص کی گئی، ان افراد میں کینسر کے دیگر مریضوں کی نسبت موت کا امکان بھی زیادہ تھا۔

ٹوٹے ہوئے دل اور کینسر کے تعلق کے بارے میں مزید جامع تحقیق کی ضرورت ہے جس کے بعد مزید حتمی نتائج مرتب کیے جاسکیں گے۔

 

 

admin

Author: admin

Check Also

فالج کی چند خاموش علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے