Home / خبریں / انٹر نیشنل / خشوگی قتل معاملہ ۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم استنبول میں سعودی قونصل خانے پہنچ گئی

خشوگی قتل معاملہ ۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم استنبول میں سعودی قونصل خانے پہنچ گئی

سعودی نژاد صحافی جمال خشوگی کےقتل کی تحقیقات کےلیےتشکیل دی گئ اقوام متحدہ کےعالمی ماہرین کی ٹیم استنبول میں سعودی قونصل خانے کا دورہ کیا۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کےمطابق اکنیس کیلا مارڈ کی سربراہی میں عالمی ماہرین کی ٣ رکنی ٹیم نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کےلیے سعودی قونصل خانے کا باہر سےدورہ کیا لیکن اندر داخل نہ ہوئے۔
اکنیس کیلا ماڑو نے کہا کہ قونسل خانے میں داخل ہونے کےلیے سعودی حکام کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان سے رابطے میں ہیں۔
جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کی تشکیل کردہ ٹیم کی سربراہ ماورائےقانون سزاؤں سے متعلق اقوام متحدہ کی اسپیشل رپورٹر اور کولمبیا یونیورسٹی میں فرنچ اکیڈمک اور کولمبیا گلوبل فریڈم آف ایکسپریشن کی ڈائریکٹرکیلامارڈ نے کہا کہ وہ خشوگی قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو جون میں رپورٹ پیش کرے گی۔
قابل غور ہے کہ اکنیس کیلا مارڈا اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکی ایک ہفتے کےدورہ پر ہے انہوں نے ترکی کےوزرائے خارجہ اور انصاف سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ترک صدر کے کمیونیکشن ڈائریکٹر نے ایک ٹویٹ میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کو ترکی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہم تاحال نہیں جانتے کہ جمال خشوگی کی لاش کہاں ہے،قتل کا حکم کس نے دیا اور اس قتل میں مقامی مددگار کون تھا؟

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے